4 مارچ 2015 - 12:08
عراق میں فوج اور عوامی رضاکاروں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبے صلاح الدین کی آزادی کے لئے اس صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی بھرپور حمایت اور ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی جاسکے- انھوں نے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں عنقریب کامیابی حاصل ہوگی- عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے عراق کے تمام علاقوں کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا تہیہ کررکھا ہے اور جلد ہی نتیجہ بھی سامنے آجائےگا- واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے دو روز قبل تکریت سمیت صوبے صلاح الدین کے تمام علاقوں کو آزاد کرانے کیلئے وسیع پیمانے پر کاروائی شروع کی ہے- یہ ایسی حالت ميں ہے کہ داعش کے خلاف امریکی کی قیادت میں بنے والے اتحاد کہ صوبہ صلاح الدین کے مختلف علاقوں کی آزآدی میں کوئي کردار نہيں ہے-

.......

/169